اداکارہ گوہر خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
خوشخبری کا اعلان
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ گوہر خان اور ان کے شوہر ٹک ٹاکر زید دربار نے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی
سوشل میڈیا پر ویڈیو کا شیئر ہونا
بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار نے اپنے دوسرے بچے کی متوقع آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے جاری کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں وہ ایک انگریزی گانے پر ڈبنگ کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا بڑی کامیابی ہے، بلاول بھٹو
رقص کرتے ہوئے خوشی کا اظہار
اس خوبصورت جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں خوشگوار انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ وہ ایک بار پھر والدین بننے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوالوں کو بچائیں ۔۔۔
محبت اور دعاؤں کی درخواست
اداکارہ اور زید دربار نے اس ویڈیو کے کیپشن میں ’بسم اللہ‘ لکھتے ہوئے مداحوں سے محبت اور دعاؤں کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی نجومی نے سلمان خان کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے مستقبل بارے بڑی پیشگوئی کر دی
مداحوں کی نیک خواہشات
اس اعلان کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے بھی اس جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گوہر خان کی کامیابیاں
یاد رہے کہ گوہر خان، ریئلٹی شو ’بگ باس 7‘ کی فاتح بھی رہ چکی ہیں اور زید دربار نے 2020 میں شادی کی تھی۔ اس خوبصورت جوڑی نے 2023 میں پہلے بیٹے کا استقبال کیا تھا۔








