امریکا نے روش نہ بدلی تو آخر تک لڑیں گے، چین کا ٹیرف کے معاملے پر امریکا کو انتباہ
چین کی امریکہ کو تجارتی انتباہ
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن): چین نے ٹیرف کے معاملے پر امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اپنی روش نہ بدلی تو چین آخر تک لڑنے کیلئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس 2026 کا امتحان دینے کے خواہش مندوں کے لئے خوش خبری
چین کی تجارتی صلاحیت میں کمی نہیں آئی
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق، چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین کی غیر ملکی تجارت کو درپیش چیلنجز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم چین کی غیر ملکی تجارت کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ثابت قدمی سے نبھائیں گے اور غیر یقینی صورتحال کے خلاف مؤثر اقدامات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قائدین کے غائب ہونے پر پی ٹی آئی کے کار کنوں نے بشریٰ بی بی کے کنٹینر کو آگ لگا دی
چین کا مؤقف: بات چیت کا دروازہ کھلا
ترجمان چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین غیر ملکی تجارت کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کا مؤقف واضح اور مستقل ہے کہ بات چیت کا دروازہ کھلا ہے مگر یہ بات چیت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
دباؤ اور دھمکیاں کا کوئی اثر نہیں
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ بلیک میلنگ، دباؤ، اور دھمکیاں چین سے نمٹنے کا درست طریقہ نہیں ہیں۔ مزید یہ کہ اگر امریکا نے اپنی روش نہ بدلی تو چین آخر تک لڑنے کے لئے تیار ہے، کیونکہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور تحفظ پسندی یک طرفہ راستہ ہے۔








