امریکی کمپنی کا بھارتی سی ای او انتہائی شرمناک کام کرتے ہوئے پکڑا گیا

انوراگ باجپئی کی گرفتاری کا اسکینڈل

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بوسٹن میں سامنے آنے والے ایک پرتعیش قحبہ خانے کے سکینڈل میں بھارتی نژاد امریکی شہری انوراگ باجپئی کی گرفتاری نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ نیوز 18 کے مطابق انوراگ باجپئی جو کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی گریڈینٹ (Gradiant) کے سی ای او ہیں، ان درجنوں افراد میں شامل ہیں جن پر عدالت میں پیش کیے گئے دستاویزات میں جنسی خدمات کے لیے فی گھنٹہ سینکڑوں ڈالر ادا کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل حکام نے غلطی سے قتل کے مجرم کو رہا کردیا، لیکن اب وہ کہاں ہے؟

قحبہ خانے کے گاہک کے طور پر انوراگ کا کردار

رپورٹس کے مطابق انوراگ باجپئی بوسٹن میں واقع ایک پوش علاقے میں چلنے والے قحبہ خانے کے مستقل گاہک تھے، جہاں وہ مبینہ طور پر ایشیائی خواتین کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے فی گھنٹہ تقریباً 600 امریکی ڈالر ادا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سنجیدہ مذاکرات نہ کئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا، شوکت یوسفزئی

تعلیمی پس منظر اور پیشہ ورانہ کیریئر

انوراگ باجپئی نے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) سے مکینیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ اپنے کیریئر کا آغاز ایم آئی ٹی اور یونیورسٹی آف میسوری میں ریسرچر کی ذمہ داریوں سے کر چکے ہیں۔

گریڈینٹ کمپنی کی جانب سے ردعمل

ان کی گرفتاری کے بعد گریڈینٹ کمپنی کو اندرونی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، اور کئی حلقوں کی جانب سے انوراگ باجپئی کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس صورتحال کے جواب میں گریڈینٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں اپنے سی ای او کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیا کہ "ہم عدالتی نظام پر یقین رکھتے ہیں اور پُر اعتماد ہیں کہ یہ معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔ اس سے قطع نظر، گریڈینٹ ٹیکنالوجی میں جدت کے حصول اور صاف پانی کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھاتا رہے گا۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...