سا ہیوال میں وفاقی محتسب کے علا قائی دفتر کا افتتا ح، ادارے عوام کی شکا یات کے فوری ازالے کو یقینی بنا ئیں: اعجاز احمد قریشی

افتتاح کی تقریب
لاہور (طیبہ بخاری سے) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ساہیوال میں اپنے ادارے کے علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ گزشتہ روز علاقائی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ غریب عوام کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے تین سے چار مہینے تو عمران خان پکے جیل میں رہیں گے:علیمہ خان
شکایات میں اضافہ
انہوں نے بتایا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکایات کی داد رسی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 کے دوران عوامی شکایات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کا سبب وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسائی میں اضافہ ہے۔ حال ہی میں مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اور میر پور خاص (سندھ) میں نئے علاقائی دفاتر قائم کیے گئے ہیں، اور اب ساہیوال میں علاقائی دفتر کے قیام کے بعد ملک بھر کے 25 شہروں میں یہ ادارہ عوام الناس کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید
دور دراز علاقوں میں رسائی
انہوں نے ملک کے دور دراز علاقوں تک رسائی بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال دور دراز علاقوں میں مزید نئے دفاتر بھی کھولے جائیں گے۔ علاقائی دفاتر کے قیام کا مقصد غریب لوگوں کو ان کے گھر کے قریب انصاف فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی سرکاری اداروں کے مقامی سربراہان کے علاوہ میڈیا اور سول سوسائٹی کے کئی افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں لاء کے داخلوں پر پابندی عائد
ریکارڈ شکایات اور فیصلے
وفاقی محتسب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کا سال اس حوالے سے انتہائی اہم اور یادگار رہا کہ اس سال ریکارڈ شکایات آئیں اور ریکارڈ فیصلے کئے گئے۔ گزشتہ برس 2 لاکھ 26 ہزار372 شکایات آئیں اور 2 لاکھ 23 ہزار198 شکایات کے فیصلے کیے گئے۔ شکایات اور فیصلوں میں سال 2023 کے مقابلے میں بالترتیب 17 فیصد اور 16 فیصد اضافہ ہوا۔ 93.21 فیصد فیصلوں پر عمل درآمد بھی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا وکلاء کے مسائل حل کرنے کا مشن/ ساڑھے چار کروڑ روپے کی گرانٹس تقسیم
کھلی کچہریوں کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں 126 کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں۔ او سی آر پروگرام کے تحت 171 دوروں کے دوران 4840 شکایات نمٹائی گئیں، جبکہ سرکاری اداروں کے نظام کی اصلاح اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیموں نے سرکاری محکموں کے 79 دورے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بچیوں میں قبل از وقت ماہواری کی وجوہات: ’مجھے 13 سال کی عمر میں ماہواری شروع ہوئی، میں نے سوچا کہ میری بیٹی بھی اسی عمر میں بالغ ہو جائے گی‘
ایفسیئر ادارہ کی کاوشیں
وفاقی محتسب نے کہا کہ ہمارے انسٹویسٹی گیشن افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں خود جا کر کھلی کچہریاں منعقد کر کے عوام الناس کو انصاف فراہم کر رہے ہیں۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ غریبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نادار اور پسماندہ طبقے کی شکایات کی داد رسی کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی برطانیہ میں “مشق کیمبرین پیٹرول” میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی پاک آرمی ٹیم سے ملاقات
بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معائنہ ٹیموں کے مختلف سرکاری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیر رسمی حل جیسے پروگراموں کے باعث ہر سال عام لوگوں کی شکایات کی دادرسی میں اضافہ ہورہا ہے۔ وفاقی محتسب میں بیرون ملک پاکستانیوں اور بچوں کی شکایات کے لیے الگ سے شکایات کمیشنرز مقرر کیے گئے ہیں۔ گزشتہ سال بیرون ملک پاکستانیوں کی 151897 شکایات پر کارروائی کی گئی۔
میڈیا کا کردار
انہوں نے عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا، وفاقی محتسب کے ادارے کے بارے میں آگاہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ محتسب کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے تاکہ پاکستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی ہو اور وہ اس ادارے کے ذریعے جلد اور مفت انصاف حاصل کر سکیں۔