فورٹ منرو کی ڈویلپمنٹ کیلئے جامع پلان طلب

اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ ادو میں فورٹ منرو کی ڈویلپمنٹ کیلئے جامع پلان طلب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب میں 2تنظیموں کی شمولیت
سینیئر ممبر بورڈ کی زیر صدارت اجلاس
تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی سکیموں کے بارے میں اہم اجلاس ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو اور ممبر آئی ٹی بورڈ آف ریونیو نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی قصور، حافظ آباد، چکوال، میانوالی، لیہ، اٹک، ملتان، مظفرگڑھ، گجرات، نارووال، رحیم یار خان اور منڈی بہاءالدین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کے ڈاؤن ٹاؤن میں 80 منزلہ ٹرمپ ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ، سہولیات ایسی کہ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں
سالانہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ
اجلاس میں سالانہ ترقیاتی سکیموں 25ـ2024 میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سرگودھا، خوشاب، راولپنڈی اور بہاولپور میں جاری سلو موونگ ڈویلپمنٹ سکیمز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ سے منظور ترقیاتی سکیموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اس احتجا ج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری کا دعویٰ
تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ
سرگودھا سرکٹ ہاؤس اور سلانوالی میں سٹاف کالونی کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا۔ میانوالی چشمہ بیراج دریائی کٹاؤ کی روک تھام کیلئے سکیم میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی آفس میانوالی میں ریونیو بلاک کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کوٹ ادو میں فورٹ منرو کی ڈویلپمنٹ کیلئے جامع پلان طلب کیا گیا۔
ہدایات اور اقدامات
پنجاب ریونیو اکیڈمی، آئی ٹی بیس لینڈ مینیجمینٹ سسٹم، ڈیجیٹائزیشن آف ریکارڈ رومز کی ہدایات جاری کی گئیں۔ آٹومیشن ٹیکسیشن، آج لائبریری، لینڈ ایکوزیشن مینیجمینٹ سسٹم اور دیگر اقدامات کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اولڈ پلاننگ و ڈویلپمنٹ بلڈنگ میں بورڈ آف ریونیو کیلئے نئے ٹاور کی تعمیر میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔