بانی پی ٹی آئی کے کس غلط فیصلے کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔۔۔؟ اسد عمر بول پڑے

اسلام آباد میں اہم بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کے کس غلط فیصلے کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔۔۔؟ اسد عمر بول پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار، اسرائیلی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا: مہران مواحدفر
اسد عمر کا تنقیدی بیان
"جیو نیوز" کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی کی طرف سے عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا۔ ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی نے انھیں بتایا کہ پنجاب کے لیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے، میں نے پوچھا کون ہے وہ؟ تو بتایا عثمان بزدار۔
عثمان بزدار کا انتخاب
اسد عمر نے کہا کہ میں نے پہلے کبھی نام نہیں سنا تھا۔ اس لیے دوبارہ پوچھنے پر بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے اس غلط فیصلے کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔