حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری

بھارت کی طرف سے ویزوں کا اجراء
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ دوسروں کے بغیر کچھ بھی نہیں، وہ رویہ اپنائیں جس میں اپنے آپ پر اعتماد، یقین، بھروسے اور صلاحیت کے استعمال میں مہارت کا اظہار ہو۔
زائرین کی روانگی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے پاکستانی زائرین 12 اپریل کو لاہور سے روانہ ہوں گے اور 18 اپریل تک دہلی میں قیام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ای پی این ایس کا حکومت پنجاب کی جانب سے پیپرا رولز میں ترمیم پر شدید تشویش کا اظہار
تیاری کی ہدایات
وزارت مذہبی امور کے شعبہ زیارت نے زائرین کو آج لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے، جہاں انہیں ضروری تربیت اور سفری دستاویزات فراہم کی جائیں گی۔
شکریہ اور اطمینان
ترجمان کے مطابق، پاکستانی زائرین نے ماضی کے برعکس ویزوں کے بروقت اجراء پر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔