کاروبار فنانس کیلئے 80ہزار قرض کی درخواستیں منظور

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت

لاہور( آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کی ذمہ دار پوری پی ٹی آئی قیادت، آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں: عطاتارڑ

خصوصی اجلاس کی تفصیلات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس اسکیم کو زیادہ سہل بنا نے کی ہدایت دی اور کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق لون دینے کا حکم بھی جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے وفد کی عمران خان سے مشاورت کیلیے اڈیالہ جیل آمد

نئے کاروباری یونٹس کی حوصلہ افزائی

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نئے یونٹس قائم کرنے والے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرض حاصل کرنے والوں میں ٹرانسپورٹ، فارماسیوٹیکل، اور چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد شامل ہیں۔ کاروبار فنانس کے تحت 80 ہزار سے زیادہ افراد کی قرض کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔

قرض کی اجرائی اور فیڈ بیک

کاروبار فنانس اور کاروبار کارڈ کے ذریعے 34 ہزار کاروباری افراد کیلئے لون کا اجرا کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم دیا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...