کوئی سرکاری اہلکار زیرحراست ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کر سکتا، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے زیرحراست ملزمان کے انٹرویو، ویڈیو بنانے پر توہین عدالت درخواست پر ریمارکس دیئے کہ کوئی سرکاری اہلکار زیرحراست ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری پارٹی عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں زیرحراست ملزمان کے انٹرویو، ویڈیو بنانے پر توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی ضیا باجوہ نے شہری وشال شاکر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالتی حکم
جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہاکہ عدالت نے حکم جاری کیا تھا ملزمان کو میڈیا کے سامنے ایکسپورز نہیں کیا جائے گا، کوئی سرکاری اہلکار زیرحراست ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کر سکتا۔