ہڑتال اور دھرنا شوق سے کریں لیکن عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں ہوگا: وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا پیغام
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہڑتال اور دھرنا دینے والوں کو دوٹوک پیغام دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام جگمگاتا رہے گا، پرویز رشید
صحت کے شعبے میں اصلاحات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولاد کے لیے ملازمت کا کوٹہ ختم کردیا گیا
عوامی وسائل کی حفاظت
انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کا ضیاع قطعاً قابل برداشت نہیں، محکمہ صحت بلوچستان کو ہر سال 80 ارب روپے سے زائد دیے جاتے ہیں، اتنی رقم میں تو بلوچستان کے ہر شہری کا علاج مہنگے ترین نجی ہسپتال میں ہوسکتا ہے۔
دھرنے اور ہڑتالوں پر ردعمل
وزیراعلیٰ نے صوبے میں دھرنے دینے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے دو ٹوک پیغام میں کہا کہ کسی کو ہڑتال کرنی ہے، دھرنا دینا ہے تو شوق سے دے، عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔