امریکی ٹیرف کے اثرات یورپی کرنسی پر بھی نمودار، پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو 8 روپے مہنگا

یورو کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو 8 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد قیمت فروخت 320 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی
امریکی ٹیرف کے اثرات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق، امریکی ٹیرف کے اثرات یورپی کرنسی پر بھی نمودار ہوگئے، پاکستان میں یورو کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد یورو کی قیمت فروخت 320 روپے تک پہنچ گئی۔ گزشتہ روز یورو کی قیمت فروخت 311.26 روپے تھی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد سونے کی قیمت میں 52 ڈالر فی اونس اضافہ ہو گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 229 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔