خیرپور میں لاپتہ ہونے والی دو کمسن بہنوں کی لاشیں برآمد مگر کہاں سے ملیں؟ گھر میں کہرام

خیرپور میں افسوسناک واقعہ

خیرپور (آئی این پی) خیرپور نارا کے علاقے میں ایک اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی دو کمسن بہنوں کی لاشیں ان کے ہی دادی کے گھر کے ایک بند صندوق سے برآمد ہوئیں۔

بچوں کی گمشدگی اور تحقیقات

پولیس کے مطابق پانچ سالہ سمیراں اور سات سالہ واجدہ چند روز قبل کھیل کے دوران لاپتہ ہو گئی تھیں۔ بچیوں کی تلاش کئی دنوں سے جاری تھی، تاہم جمعرات کے روز جب اہلِ خانہ نے ایک پرانے بند صندوق کو کھولا تو دونوں بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

خاندانی المیہ

لاشیں ملتے ہی گھر میں قیامت برپا ہو گئی، ماں باپ اور رشتہ دار شدتِ غم سے نڈھال ہو گئے جبکہ اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کے لئے پہنچ گئی۔

ورثا کے مطالبات

ورثا نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں اور یہ واقعہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر یہ قتل ہے تو مجرموں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...