گھر میں بم رکھ کر 20 لاکھ تاوان کی وصولی کا مطالبہ، بم نقلی نکلا
بہاولپور میں بم کا دھوکہ
بہاولپور (آئی این پی) پنجاب کے ضلع بہاولپور میں 20 لاکھ روپے تاوان کی وصولی کے لئے ایک گھر میں رکھا گیا بم نقلی ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعزاز میں تقریب، جنگی ترانہ چل گیا
تاوان کا مطالبہ
پولیس ذرائع کے مطابق گورنمنٹ کوآپریٹو ہائوسنگ کالونی میں گھروں کی کنسٹرکشن کرنے والے منور نامی شخص کے گھر میں بم رکھ کر بذریعہ خط 20 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔ خط کے ذریعے نامعلوم ذرائع سے بم کی اطلاع دی گئی تھی اور تحریر میں طالبان کے نام پر 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا جبکہ رقم گھریلو ملازم کے ذریعے بھجوانے کا ذکر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں رکھے گئے بم کی اطلاع ملنے پر تمام ادارے متحرک ہوگئے۔ پولیس، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ چیک کرنے پر یہ معلوم ہوا کہ بم نقلی تھا۔
نقلی بم کی تفصیلات
پولیس نے بتایا کہ بم میں صرف ریت بھری ہوئی تھی اور اس پر ایک ڈیجیٹل اسکرین بھی نصب کی گئی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے برآمد شدہ نقلی بم کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی۔








