پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہےاور لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میر قاسم ہے کہ جعفر ہے مرا موبائل۔۔。
میچ کی تفصیلات
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض شاہین آفریدی کے پاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ بھارتی میڈ یا کا نیا شوشا
کھلاڑیوں کا تعارف
لاہور قلندرز کی طرف سے محمد نعیم، ڈیرل مچل اور آصف آفریدی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، اعظم خان، سلمان علی آغا، کولن منرو، شاداب خان، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رئیلی میرڈیتھ اور اینڈیز گوس شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی فائنل الیون
لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، محمد نعیم، ڈیرل مچل، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، شاہین آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف، آصف آفریدی اور سیم بیلنگ شامل ہیں۔