امریکہ اور چین کی ٹیرف جنگ ، ہالی ووڈ بھی زد میں آگیا

چین کی ہالی وڈ فلموں کی درآمد میں کمی
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں ہالی وڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکہ اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کی جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اب ہالی وڈ فلمیں بھی اس ٹیرف جنگ کی زد میں آگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ٹھیلہ لگانے والی بیوہ خاتون کو 5 لاکھ کا چیک
نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بیان
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی وڈ فلموں کی نمائش کی اجازت دیتا رہا ہے مگر امریکی فلموں کی طلب میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اس تعداد کو کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
صدر ٹرمپ کے اقدامات کا اثر
خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی مصنوعات پر محصولات میں اضافے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔