ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو دھول چٹا دی

پاکستان کی شاندار فتح
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے زبردست مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈ کو دھول چٹا دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بازؤوں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کو تقرری کا لیٹر د یدیا ، گھر کے باہر سڑک بنوانے کا حکم بھی جاری
میچ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ نے مقررہ 32 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ سکاٹ لینڈ کی کپتان کتھیرائن برائس نے 96 گیندوں پر 91 رنز بنائے۔ علیشا لیسٹر نے 24 گیندوں پر 31 رنز جبکہ سارہ برائس نے 21 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 5 اوورز میں 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعدیہ اقبال نے 7 اوورز میں 43 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو، نشرہ سندھو نے 7 اوورز میں 31 رنز دے کر ایک جبکہ ڈیانا بیگ نے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی الیکشن، ٹرمپ اور ہیرس کی زبان بندی ؟
پاکستان کی شاندار اننگز
جواب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے 31ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 کا ہدف حاصل کر لیا۔ منیبہ علی اور عالیہ ریاض نے شاندار بیٹنگ کی۔ عالیہ ریاض نے 70 گیندوں پر 68 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ منیبہ علی 72 گیندوں پر 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سدرہ نواز نے 11 بالز پر 14 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ فاطمہ ثنا 7، گل فیروزہ 2 اور سدرہ امین 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ 68 رنز کی اننگز اور 2 کیچز پکڑنے پر عالیہ ریاض میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
چالیسواں میچ
واضح رہے پاکستان نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دی تھی، پاکستان اپنا تیسرا میچ 14 اپریل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔