سٹیج اداکارہ سے 3 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی ، متاثرہ ہسپتال منتقل
افسوسناک واقعہ
صادق آباد(آئی این پی) پنجاب میں سٹیج اداکارہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈا پور مرکزی قافلے کی قیادت چھوڑ کر ہزارہ موٹروے روانہ
ریسکیو حکام کی رپورٹ
ریسکیو حکام کے مطابق سٹیج اداکارہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور متاثرہ خاتون کے ٹیسٹ کیے جار ہے ہیں اور علاج جاری ہے۔ واقعہ صادق آباد میں پیش آیا جہاں سٹیج اداکارہ سے 3 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے واشنگٹن میں کوششیں تیز مگر کس نے کیا کردار ادا کیا؟ مبینہ تفصیلات سامنے آئیں
ملزمان کے خلاف الزامات
خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان پارٹی کے لیے ڈیرے پر لے کر گئے اور نشہ آور جوس پلاکر زیادتی کی۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سٹیج اداکارہ کو پارٹی کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور حالت خراب ہونے پر ریسکیو ٹیم نے خاتون ہسپتال منتقل کیا ہے۔
ہسپتال کی صورتحال
ہسپتال میں خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے اور ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد کچھ طبی ٹیسٹ کروائے ہیں۔








