بسلسلہ روزگار اگر بیرون ملک آنا ہے تو کوئی ہنر سیکھ کر آئیں: ماجدہ خانم
پاکستانیوں کی بیرون ملک روزگار کے مواقع
دبئی (طاہر منیر طاہر) ہر سال پاکستانیوں کی ایک خطیر تعداد بسلسلہ روزگار دنیا کے مختلف ممالک کا رخ کرتی ہے، جن میں زیادہ تر لوگوں کی تعداد خلیجی ممالک میں آتی ہے۔ خلیجی ممالک میں پڑھے لکھے لوگوں کے علاوہ ان پڑھ اور غیر ہنر مند لوگ بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ جب تک خلیجی ممالک میں ترقیاتی عمل بھرپور انداز میں جاری تھا، تب تک غیر ہنر مند افراد کی بھی یہاں ضرورت تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر قطر کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری
مشینوں کی آمد اور ہنر کی ضرورت
اب وقت بدل گیا ہے اور انسانوں کی جگہ مشینوں نے لے لی ہے جنہیں آپریٹ کرنے کے لیے تعلیم یافتہ اور ہنر مند ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے ’’بلیک آؤٹ بم‘‘ تیار کرلیا، کیا صلاحیت رکھتا ہے۔ اہم تفصیلات جانیے۔
آزاد علی تبسم کا موقف
گزشتہ دنوں سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم اور ہیومن ریسورسز ڈائریکٹر ماجدہ خانم کے ساتھ ملاقات میں یہی موضوع زیر بحث آیا۔ آزاد علی تبسم نے کہا کہ پاکستان کا ہر دوسرا بندہ بیرون ملک آنا چاہتا ہے، خاص طور پر خلیجی ممالک اور وہ بھی دبئی میں۔ جب ان سے بنیادی تعلیم یا کسی ہنر کا پوچھا جاتا ہے تو وہ اس میں بالکل کورے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شہداء کا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے: رانا تنویر حسین
تبدیلیاں اور نئے چیلنجز
آجکل ویسے بھی کچھ خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی ہے، ایسے میں بیرون ملک بسلسلہ روزگار آنے والے لوگوں کو کیا کرنا چاہئے؟ اس پر گفتگو میں شریک ہیومن ریسورسز ڈائریکٹر ماجدہ خانم نے کہا کہ اب حالات بدل گئے ہیں۔ دنیا کے دیگر بہت سے ممالک کے لوگوں نے روزگار کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات کا رخ کر لیا ہے، جو پڑھے لکھے ہیں اور اظہار بیان کے لیے انگلش بخوبی جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کا معاملہ، محکمہ جیل کے انتظامی قوانین تبدیل
مسابقت کی نئی حقیقتیں
اب ہماری پاکستانی کمیونٹی کا حصول روزگار کے لیے مقابلہ دیگر ممالک کی پڑھی لکھی اور ہنر مند کمیونٹی سے ہے۔ ماجدہ خانم نے بتایا کہ انہوں نے بیرون ملک بسلسلہ روزگار کی تلاش میں آنے والوں کے لیے "Win Your Dream Job in the UAE" کے ٹائٹل سے ایک انتہائی معلوماتی کتاب بھی لکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بزرگ میاں بیوی کو بیٹے کی گھر میں موجود لاش کا چار دن تک پتہ نہ چل سکا
کتاب کی اہمیت
اس میں پاکستان سے بسلسلہ روزگار یہاں آنے والوں کے لئے مکمل رہنمائی کی گئی ہے، جس میں CV کی تیاری اور ملازمت کے لیے انٹرویو کے سلسلے کی رہنمائی شامل ہے۔ اس کتاب میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی بڑی کمپنیوں کے تعارف اور نام و پتے دیئے گئے ہیں تاکہ نئے آنے والوں کو جاب ڈھونڈھنے میں آسانی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں سلنڈر دھماکا، بچہ جاں بحق، والد زخمی
ہوم ورک کی اہمیت
ماجدہ خانم نے مشورہ دیا ہے کہ وہ بیرون ملک جاب کی تلاش میں آنے سے قبل اپنے ملک میں رہ کر ہوم ورک کریں۔ جس ملک جارہے ہیں وہاں کے کلچر کے بارے میں جانیں اور جس جاب کی تلاش کے لئے جا رہے ہیں اس بارے میں مکمل معلومات اکٹھی کریں تاکہ وہاں جا کر ان کا وقت ضائع نہ ہو۔ اپنے CV کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائیں اور اسے اپ ڈیٹ رکھیں۔
معلومات کا دستیاب ذریعہ
ماجدہ خانم کا کہنا ہے کہ بیرون ملک حصول روزگار کے لیے تمام تر معلوماتی مواد ان کی کتاب اور ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔








