انگریزی پر عبور نہ رکھنے کی وجہ سے ہونیوالی تنقید پر بالآخر محمد رضوان نے خاموشی توڑ دی، واضح جواب دیدیا

محمد رضوان کا انگریزی پر تبصرہ
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان کا شمار ان کرکٹرز میں ہوتا ہے جن کی انگریزی پر گرفت کمزور ہے۔ اسی وجہ سے انہیں کئی بار ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اب اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے رضوان نے واضح کیا کہ ان کی توجہ زبان پر عبور حاصل کرنے کے بجائے مضبوط پرفارمنس دینے پر مرکوز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جس کے پاس ثبوت کے طور پر ویڈیو نہیں ہوگی تو اسے اگلی بار ٹکٹ نہیں ملے گا – بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک
تعلیم کی اہمیت
تفصیل کے مطابق محمد رضوان کا کہنا تھا کہ "میری خواہش ہے کہ میں اپنی تعلیم مکمل کر لیتا، جس سے مجھے انگریزی سیکھنے میں مدد ملتی۔" ساتھ ہی اپنی بات جاری رکھتے ہوئے محمد رضوان نے موقف اپنایا کہ "مجھے یہ کہتے ہوئے کوئی شرمندگی نہیں ہے کہ میں پاکستان کے کپتان کے طور پر بھی انگریزی نہیں بول سکتا، مجھے اپنے کھیل سے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کی زیادہ فکر ہے۔"
توجہ کا مرکز
ان کا کہنا تھا کہ "پاکستانیوں کو میری کرکٹ کی ضرورت ہے، انگریزی کی نہیں۔"