مقبوضہ غزہ پٹی کے حوالے سے اسرائیل کے خفیہ مقاصد بے نقاب

اسرائیل اور غزہ کی صورتحال
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کی جانب سے انخلاءکے احکامات میں مسلسل توسیع کے نتیجے میں غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے لیے زمین تنگ کی جارہی ہے۔ اس میں مقبوضہ غزہ پٹی کے حوالے سے اسرائیل کے خفیہ مقاصد بھی بے نقاب ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو بھی نہ بخشا، شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ
اقوام متحدہ کی جانب سے انتباہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ بھر میں اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں رہی۔ مغربی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ پٹی کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کرکے مکمل فوجی کنٹرول میں دینا چاہتی ہے تاکہ وہ پورے علاقوں کو مسمار کر کے بظاہر حماس کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کا خواتین پر بھی تھانے میں تشدد کا انکشاف، باوردی اہلکار نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا
رفح کے رہائشیوں کی منتقلی
اسی لیے رفح کے رہائشیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ساحلی علاقوں میں تنگ پناہ گاہوں میں منتقل ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے مشرقی جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
رفح کو خالی کرنے کا منصوبہ
اس رپورٹ میں اسرائیلی سکیورٹی حکام کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے کہ غزہ کے جنوبی حصے میں رفح کو مستقل طور پر خالی کرانے کا منصوبہ ہے، جو کہ غزہ پٹی کا 20 فیصد حصہ بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اضافہ
شمالی غزہ میں جاری آپریشن
اسی طرح کا ایک آپریشن شمالی غزہ میں بھی جاری ہے۔ یہ اقدامات اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہیں جس کے تحت 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو شہروں اور قصبوں سے نکال کر ساحلی علاقوں کی طرف دھکیل دیا جائے گا، تاکہ آگے چل کر فلسطینی خود ہی غزہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان، برطانیہ بھی پرعزم، امریکہ و اسرائیل کی شدید مخالفت
زمین کی تباہی کا منصوبہ
غزہ پٹی کے بقیہ علاقے میں اسرائیلی فوج زمین کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ اسی لیے ایک مہینے پہلے اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد مکمل طور پر بند کر دی تھی اور پچھلے ہفتے غزہ سٹی کے لاکھوں رہائشیوں کی صاف پانی کی واحد سپلائی لائن بھی کاٹ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش ہوئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا: چیئرمین واپڈا
شام میں فلسطینیوں کی آبادکاری کا منصوبہ
اسرائیل کا غزہ کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کا منصوبہ بھی سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شام میں ترکی کی سرحد کے قریب فلسطینیوں کے لیے خیمہ بستیاں تیار کی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی شام میں مزید پیش قدمی بھی جاری ہے۔
غزہ میں انسانی بحران
واضح رہے کہ غزہ پٹی پر 19 ماہ سے جاری اسرائیلی دہشت گردی کے باعث 51 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 14 ہزار سے زائد تاحال لاپتا ہیں۔