تحائف نہ دینے پر چھوڑنے پر بوائے فرینڈ نے محبوبہ سے بدلہ لینے کا ایسا طریقہ نکالا کہ پولیس کے بھی ہوش اُڑ گئے
گرفتاری کا واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے شخص کو اپنی محبوبہ کی رہائش گاہ پر 300 کیش آن ڈیلیوری آرڈر بھیجنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی پارلیمنٹ نے انتہاپسند خاتون سیاستدان کو برقعہ پہن کر ایوان میں آنے پر معطل کر دیا
نادیہ کا شکایت کا سلسلہ
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ نادیہ نامی خاتون بینک میں ملازم ہے جس نے 4 ماہ کے دوران 300 آرڈرز ملنے کے بعد پریشان ہوکر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: کوڑے کے ڈمپنگ اسٹیشن سے ماں بیٹے کی لاشیں برآمد
تحقیقات کا آغاز
24 سالہ نادیہ نے ایمازون اور فلپ کارٹ اکاؤنٹس بلاک کیے جانے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا، تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ جس شخص نے خاتون کے گھر سیکڑوں آرڈر بھیجے وہ کوئی اور نہیں بلکہ اس کا 25 سالہ سابق بوائے فرینڈ سمن سکندر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر پابندی ختم، کسان کا نقصان نہیں ہونے دوں گی: وزیراعلیٰ مریم نواز
نادیہ کی تفصیلات
نادیہ نے پولیس کو بتایا کہ پارسل گزشتہ برس نومبر میں سمن سے اس کے بریک اپ کے فوراً بعد ملنا شروع ہوئے تاہم سیکڑوں پارسل کو ادائیگی کے بغیر واپس کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر اور لداخ کے درمیان ہائی وے پر حملہ: بھارت کے لیے نیا سیکیورٹی چیلنج کیوں؟
سمن سکندر کی اعترافات
پولیس نے بتایا کہ نادیہ کا پڑوسی سمن سکندر اسے برسوں سے جانتا تھا اور حال ہی میں ہوئے بریک اپ کے بعد سمن نے نادیہ کو ہراساں کرنا شروع کیا، سمن نے پولیس کے سامنے پارسل بکنگ کرنے اور نامعلوم نمبرز سے نادیہ کو ٹیکسٹ اور کالز کے ذریعے ہراساں کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
سمن کا بیان
سمن نے پولیس کو بتایا کہ ’نادیہ کو آن لائن شاپنگ بہت پسند تھی اور وہ اکثر اس سے تحائف کا مطالبہ کرتی تھی لیکن وہ یہ مطالبات پورے نہیں کرسکتا تھا جس کی وجہ سے نادیہ نے اس سے بریک اپ کرلیا اور یہی وجہ تھی کہ اب اس نے نادیہ کو پارسلز کے ذریعے ہراساں کیا۔’








