اسرائیل نے متعدد حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا: اقوام متحدہ

یو این کا انکشاف

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے متعدد حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کتنے بجے شروع ہو گا؟ صحیح وقت جانیے

حملوں کی تفصیلات

نجی ٹی وی جیونیوز نے خلیجی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 18 مارچ سے 9 اپریل کے دوران کم از کم 36 اسرائیلی حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو قتل کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تقریباً 3 ہفتوں کے دوران 224 حملے کئے جن میں رہائشی عمارتوں اور عالمی سطح پر بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ نے اہم اعلان کر دیا

امدادی معلومات

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے کل 36 حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان کا راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا اچانک دورہ

حالیہ حملے

رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بھی اسرائیلی فوج نے رات گئے غزہ پر حملے کئے جس میں غزہ پٹی کے شمالی علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

اردوان کا سخت ردعمل

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام پر سخت ردعمل میں کہا کہ اگر یہ بربریت نہیں ہے تو میں آپ سے پوچھتا ہوں یہ کیا ہے؟

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...