اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

ہاسٹل کی تعمیر کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں ورکنگ خواتین کے لیے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، بھارت کا انکار، پاکستان نے آئی سی سی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا
ہاسٹل کا مقام
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے یا میری فیملی کو نقصان پہنچا تو (ن) لیگ کی قیادت ذمہ دار ہو گی، آصف کرمانی
سینٹر کی تبدیلی
سپیشل ایجوکیشن کے سینٹر آئی نائن فور کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق نے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے درخواست کی تھی۔ وزیر اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل حل کرنے کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایات دیں۔ سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری سے متعلق نوٹی فکیشن بھیج دیا ہے۔
سرکاری بیان
سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہاسٹل کی تعمیر سے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں کمی آئے گی۔ ورکنگ ویمن ہاسٹل کی اشد ضرورت کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔