شادی کے بعد دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پولیس گھر آ پہنچی

شادی کے بعد دلہن کی تصویر شیئر کرنے پر پولیس کارروائی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شادی کے بعد دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد پولیس گھر پہنچ گئی۔
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں پیش آیا۔ ایک دلہا نے اپنی دلہن کے ساتھ شادی کی تصویر انسٹاگرام کی سٹوری پر شیئر کی۔
پولیس کا ردعمل
میڈیا رپورٹس کے مطابق تصویر شیئر کرنے کے بعد پولیس کو کم عمری کی شادی کا شبہ ہوا اور وہ دلہن کے گھر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق انہیں چائلڈ لائن ٹیم کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ ایک نوجوان کی شادی کم عمر لڑکی سے کی گئی ہے، جس پر تحقیقات کی جائیں۔
تحقیقات کا عمل
پولیس نے دلہن کے گھر والوں سے عمر سے متعلق دستاویزات دکھانے کا کہا، جو وہ پیش کرنے میں ناکام رہے۔ اس کے بعد اس شادی میں ملوث افراد کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
عمر کا تنازع
میڈیا رپورٹس کے مطابق گاو¿ں والوں کا دعویٰ ہے کہ لڑکی کی عمر 17 سال اور 5 ماہ ہے، جبکہ کم عمر کی شادی کے ایسے واقعات پہلے بھی سامنے آچکے ہیں۔