کراچی کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: آفاق احمد

آفاق احمد کا احتجاج کے حوالے سے بیان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی اور یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی گئی کہ میرے مطالبے سے خدانخواستہ کوئی لسانیت پروان چڑھ رہی ہے، تاہم کراچی کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

احتجاج کا مقصد

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آفاق احمد کا کہنا تھا کہ میں نے اعلان کیا تھا کہ آج کے دن ایک پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے، میں نے کہیں بھی یہ نہیں کہا تھا کہ وہاں پر جلسہ یا خطابات ہوں گے بلکہ صرف اپنے حقوق کے لئے لوگوں سے باہر نکلنے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ماڈل کی ’بکنی‘ میں ریمپ واک، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

لسانی فساد کا خدشہ

آفاق احمد نے کہا کہ آج 12 اپریل کو جو لوگ شام کو اٹھتے ہیں، وہ آج صبح سویرے اٹھ کر شاہی سید کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اور یہ تاثر دیا گیا کہ جو بات کی جارہی ہے اس سے لسانی فسادات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خانیوال، مدرسے سے واپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

کراچی کے مسائل

انہوں نے کہا کہ مجھ پر یہ الزام لگایا گیا کہ آفاق احمد ڈمپر اور ٹرک کی بات کرکے لسانیت کو ہوا دے رہا ہے، جب کہ حقیقت تو یہ ہے کہ آپ نے خود اس کو لسانیت سے جوڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا مسئلہ صرف ڈمپر نہیں ہے بلکہ وہ کراچی کے مسائل میں سے ایک نقطہ تھا، میرا مسئلہ تو یہاں کی تعلیم سمیت دیگر سہولیات ہیں جن سے میرے قوم کے لوگوں کو دور رکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 میں یورپ میں تباہ کن جنگ ہو گی اور آبادی میں نمایاں کمی واقع ہوگی، زوال اور تباہی کا عمل آئندہ برس شروع، بابا وانگا کی پیشنگوئی سامنے آگئی

احتجاج کی کال اور اس کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے احتجاج کی کال سبوتاژ کرنے کے لئے ضلع وسطی میں دفعہ 144 لگادی گئی، رات بھر کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار مؤخر

کراچی کے حقوق کی جدوجہد

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے سفید پرچم اٹھا کر لوگوں سے گھروں سے نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سندھی، بلوچی، خمس نی، مہاجر سمیت اور بھی لوگ رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناشتہ پارٹی باقاعدہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جمہوری انداز میں دوبارہ تنظیم کو بہتر نہ بنایا گیا اور نظم و نسق بہتر نہ بنایا گیا تو انتشار بڑھ جائے گا.

اتحاد کی ضرورت

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ میں ڈیڑھ ماہ سے لوگوں کے پاس جارہا ہوں، زخمی اور شہید دونوں کے اہلخانہ سے ملاقات کر رہا ہوں، میری رہائش گاہ پر روز ہزاروں لوگ آرہے ہیں، میرے موقف پر تمام قومیت نے اتحاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم آپ کے ساتھ چلیں گے، مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو کو فون

ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا بیان

اس سے قبل کراچی میں اپنے مرکز بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماو¿ں نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید کے ہمراہ پریس کانفرنس کی تھی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کراچی کے امن سے پاکستان کا استحکام جڑا ہے، اس شہر کو کسی طور پر بھی ماضی کے حالات کی جانب دھکیلنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس اکیڈمی کے بلال نے حیران کن فتح حاصل کی، ابو بکر نے سیمی زیب کو شکست دی

حکومت کی ذمہ داری

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ٹینکر ڈرائیور نشے میں یا بغیر لائسنس گاڑی چلا رہا ہے تو حکومت ذمہ دار ہے۔ ان ڈمپرز کو شہر کے اندر آنے کی اجازت کون دیتا ہے؟ اور کچی شراب پینے سے مرنے والوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے، ڈمپر سے کچلے جانے والوں کو کیوں نہیں معاوضہ ملتا؟

انسانی معاملہ

انہوں نے کہا کہ 'یہ سیاست کا نہیں انسانی اور انتظامی معاملہ ہے، جسے سیاسی بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔'

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...