پی ٹی آئی رہنماوں پر مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بیانات پر پابندی عائد

پشاور میں پی ٹی آئی کی مائنز اینڈ منرل ترمیمی بل پر پابندی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل ترمیمی بل سے متعلق بیانات پر پابندی عائد کرتے ہوئے بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس پر پختون شہریوں کی نسلی بنیادوں پر گرفتاری کا الزام، پولیس کی جانب سے تردید
بریفنگ اور اجلاس کی طلبی
ڈان نیوز کے مطابق، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے معدنیات بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کردی جبکہ بل پر بریفنگ کے لئے منتخب نمائندوں کا اجلاس چودہ اپریل کو طلب کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت
سخت ہدایات اور صوبائی حکومت کی ہدایت
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے مائنز اینڈ منرل ترمیمی بل کے معاملے پر سخت ہدایات جاری کیں۔ کمیٹی نے صوبائی حکومت کو بلز پر جلد بازی نہ کرنے کی بھی ہدایات دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے متھن چکرورتی کے بیٹے کی کس طرح مالی مدد کی؟ حیران کن انکشاف
پی ٹی آئی کی تنظیمی کارروائیاں
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلز پر کسی کارکن یا رکن نے بات کی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ حکومت کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر بل اسمبلی میں پیش نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 2005کے زلزلہ سے متاثر سکولوں کی بحالی کیلئےمکمل پلان طلب
عوامی نیشنل پارٹی کا ردعمل
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے منرلز اینڈ مائنز ایکٹ 2025 کو مسترد کردیا۔ اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ منرلز اینڈ مائنز کا ایکٹ پہلے سے موجود ہے، نئے ایکٹ کی ضرورت ہی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کتنی اور کب سے ہونگی؟ جانیے
آئینی ترمیم اور عوامی حقوق
میاں افتخار حسین نے یہ بھی کہا کہ یہ بل 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہے جس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ہر صوبے کا اپنے قدرتی وسائل پر حق ہوگا۔
پی ٹی آئی میں اختلافات
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماو¿ں میں اختلافات سامنے آئے تھے۔ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کے درمیان واٹس اپ گروپ میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بل عوام کے حق میں نہیں ہے۔