وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انا طولیہ ڈپلومیسی فورم میں گرلز ایجوکیشن کیلئے عالمی معاہدہ تشکیل دینے کی تجویز پیش کردی

وزیراعلیٰ پنجاب کی گرلز ایجوکیشن کی تجویز
ترکیہ (دیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں گرلز ایجوکیشن کے لیے عالمی معاہدہ تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: منگھوپیر میں کرنٹ لگنے سے 2 گدھے مرگئے
تاریخی خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں تعلیم کی انقلابی طاقت کے عنوان سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچہ سکول میں داخل ہو، سکول میں پڑھتا رہے اور کامیابی حاصل کرے۔ وزیراعلیٰ نے گرلز ایجوکیشن کے لیے عالمی معاہدہ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ باہمی اشتراک کار سے تعلیمی پالیسی، تدریسی حکمت عملی اور فروغ تعلیم کے لیے اقدامات کی تجویز بھی پیش کی۔ ریاست نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے با وقار سفارتکاری کے فروغ کے لیے فرینڈز آف ایجوکیشن کا ویژن ہے۔ ترکیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کو پنجاب میں کیمپس قائم کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کیس: عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
ترکیہ کے ساتھ شراکت داری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ترکیہ کے ادارے پنجاب میں نوجوانوں کے لیے اعلیٰ مراکز قائم کریں۔ ترکیہ سے باہمی شراکت داری اور ایکسچینج پروگرام سے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جائے گی۔ ہم اجتماعی طور پر ہر وہ کام کر سکتے ہیں جو انفرادی طور پر مشکل نظر آتا ہے۔ ترک خاتون اول کی قیادت میں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کا انعقاد خوش آئند امر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی صارفین نے عمران وسیم کو ٹیریان کو تحریک میں شامل کرنے کے پیغام پر آڑے ہاتھوں لے لیا
تعلیمی پالیسی کی بنیاد
ہماری تعلیمی پالیسی کی بنیاد انقلاب آفرین اصلاحات ہیں۔ خواتین اور بچوں کے لیے تعلیم، انصاف، عزت و وقار اور مساوی مواقع ہماری اولین ترجیح ہے۔ میں پنجاب میں ایک منفرد طرز حکمرانی چاہتی ہوں جو ہر طرح موثر ہو۔ معاشرتی نا انصافیوں کے باعث بچوں سے مکمل صلاحیتوں کے اظہار کا حق چھین لیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: گھر کی مالکن نے ڈرائیور کے ساتھ مل کر اپنے ہی گھر میں 1.5 کروڑ روپیہ لوٹ لیا، وجہ بھی انتہائی حیرت انگیز
جدید تعلیم کے اہداف
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا مقصد محض خواندگی نہیں بلکہ لرننگ فریڈم اور روشن مستقبل بھی ہے۔ تعلیمی اصلاحات کو مؤثر بنانے کے لیے براہ راست خود نگرانی کر رہی ہوں۔ صوبہ بھر کے 4 ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری لیول پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا ہوگا؟
ہونہار سکالر شپ پروگرام
پنجاب کے 50 ہزار محنتی اور قابل طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ پروگرام قائم کیا گیا ہے۔ ہونہار سکالر شپ کا 50 فیصد حصہ طالبات کو ملنے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ ہم نئے مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں اور تعلیم ہی ہمیں طاقت، سر بلندی، امید اور روشن مستقبل کی بنیاد دے سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
چیلنجز اور احساس ذمہ داری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہمیں درپیش چیلنجز کو محض سرحدوں تک محدود نہیں سمجھنا چاہیے۔ ہمیں ان بچوں کے بارے میں سوچنا ہے جو تعلیم سے محروم ہیں۔ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم نے بچوں کی تعلیم کے بارے میں سوچنے کا قابل قدر موقع فراہم کیا۔
شکریہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کانفرنس کے شرکاء کا ترک زبان میں شکریہ ادا کیا۔