وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات، خاتون اول محترمہ آمینہ اردوان بھی موجود

ملاقات کا آغاز

انا طولیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ خاتون اول آمینہ اردوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 39 سال کی عمر میں کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار ‘فلیش بیک’ گول: مداحوں کی نظر 1000 ویں گول پر

خیر مقدم اور شکریہ

ترکیہ کی خاتون اول آمینہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: صرف 20 لاکھ روپے میں کراچی میں آپ کا اپنا پلاٹ، ادائیگی 5 سال میں، GFS Developer کی بہترین آفر

خیر سگالی کے پیغامات

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لئے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں روشنی ہو جائے: شیخ رشید

ترک خاتون اول سے ملاقات

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترک خاتون اول آمینہ اردوان سے ملاقات کی۔ آمینہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا اور ترکیہ کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

کلتور سٹال کا دورہ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترک خاتون اول آمینہ اردوان کے ہمراہ کلچرل سٹال کا دورہ کیا۔ انہوں نے "تعلیم کی انقلابی قوت" کے عنوان سے خطاب بھی کیا۔ اناتولیہ ڈپلومیسی فورم کے سیشن سے صرف ترک خاتون اول اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز انا طولیہ پہنچی تھیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...