لاہور میں 5 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

وزیراعلیٰ پنجاب کا افسوسناک واقعے پر اظہار خیال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر 5 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔