پہلا اوورسیزپاکستانیز کنونشن، چوہدری شفقت محمود کی سربراہی میں پی آئی ایف کے وفد کی خصوصی شرکت

اوورسیز پاکستانیوں کا کنونشن
جدہ (محمد اکرم اسد) حکومتِ پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے پہلا اوورسیز پاکستانیوں کا کنونشن آج 13 تا 15 اپریل 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی طارق مسعود کا پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کے بعد پرانا ویڈیو کلپ وائرل
شرکاء کا خیرمقدم
کنونشن میں پاکستان انوسٹرز فورم سعودی عرب کے صدر چوہدری شفقت محمود، نائب صدر فضل میمن، جنرل سیکرٹری سردار وقاص عنایت، فنانس سیکرٹری علی خورشید، انوسٹرز فیصل طاہر، فضل ریاض شیخ شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ قونصل جنرل خالد مجید نے کانفرنس میں شرکت کرنے والوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کانفرنس کی کامیابی کی دعائیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے پاکستان اور افغانستان سے متعلق اہم اعلان کر دیا
مہمانوں کے لیے خصوصی انتظامات
ذرائع کے مطابق، شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا جائے گا۔ھواہی اڈے پر ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے: بیرسٹر سیف
کنونشن کا مقصد
حکومت کے مطابق یہ کنونشن محض ایک تقریب نہیں، بلکہ ایک قومی عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو جو برسوں سے دورِ وطن خدمات سرانجام دے رہے ہیں، کھلے دل سے خوش آمدید کہتا ہے۔ کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہنا، انہیں گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ژالہ باری نے شانگلہ میں تباہی مچائی، نظام زندگی مفلوج
کنونشن کا شیڈول
4 روزہ کنونشن میں پہلے روز مہمانوں کا استقبال اور لوک ورثہ اور عشائیہ میں شرکت ہوگی۔ دوسرے روز جناح کنونشن سینٹر میں چیئرمین سینیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلیے آمد اور خطاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینس بالز میں منشیات چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
تقاریر اور سائیڈ لائن میٹنگز
وفود کی تقاریر، ڈرافٹ و حتمی تجاویز پیش کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی وفود کی سطح پر سائیڈ لائن میٹنگ بھی ہوگی، جس میں اسٹیٹ بینک، وزارت خارجہ، نادرا، ایف بی آر اور دیگر اداروں کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری اور تحفظات کو دور کرنے کے موضوعات پر بات چیت ہوگی۔ اسی روز دس منٹ کا ایک مشاعرہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔
آرمی چیف اور وزیراعظم کی شرکت
چوتھے روز 15 اپریل کو آرمی چیف کنونشن میں شرکت کریں گے جبکہ وزراء، چیئرمین او پی ایف بھی شریک ہوں گے۔ آرمی چیف اور وزیراعظم کنونشن سے خطاب کریں گے، اور اسی روز وزیراعظم شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔