عمر رسیدہ امریکی صدر ٹرمپ سے پہلا سالانہ دماغی اور جسمانی امتحان لیا گیا

صدر ٹرمپ کی طبی معائنہ رپورٹ
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو رواں سال جنوری میں دوسری مدتِ صدارت سنبھالنے والے سب سے عمر رسیدہ صدر بن چکے ہیں، انہوں نے اپنی مدتِ صدارت کا پہلا سالانہ طبی معائنہ مکمل کر لیا۔ ان کا معائنہ میری لینڈ کے والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر میں گزشتہ روز ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 83-Year-Old Roshan Bibi Joins D-Chowk Protest After Arrest from Liaquat Bagh
معائنہ نتائج
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے تمام ٹیسٹ اچھے رہے اور مکمل رپورٹ اتوار 13 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ، جو جون میں 79 برس کے ہو جائیں گے، نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "معائنہ کافی طویل رہا، ہر ممکن ٹیسٹ لیا گیا۔ میرا خیال ہے سب اچھا رہا۔" انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دماغی یعنی کگنیٹو ٹیسٹ بھی دیا جس میں تمام سوالات کے درست جواب دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: 16 دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ دن، سقوط ڈھاکہ کو 53 برس بیت گئے
تاریخی پس منظر
ان کا کہنا تھا، "میں نے بائیڈن سے مختلف ہونے کے لیے یہ ٹیسٹ لیا، اور میں نے سب سوالوں کے درست جواب دیے۔ دل بھی ٹھیک، دماغ بھی ٹھیک، اور روح بھی بہت اچھی ہے۔" یہ معائنہ گزشتہ برس جولائی میں ان پر انتخابی ریلی کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ان کی صحت کی پہلی جامع جانچ ہے۔ اس حملے میں ٹرمپ کے کان کو گولی چھو گئی تھی، لیکن ان کے معالج اور سابق وائٹ ہاؤس ڈاکٹر رونی جیکسن کے مطابق چوٹ معمولی نوعیت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نہ کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے
صحت کی اطلاعات کی شفافیت
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے معالج کی رپورٹ جلد از جلد عوام سے شیئر کی جائے گی۔ تاہم امریکی قانون کے مطابق صدر اپنی صحت سے متعلق تفصیلات جاری کرنے کے پابند نہیں ہوتے۔ ماضی میں صدر ٹرمپ نے اپنی صحت سے متعلق صرف محدود معلومات جاری کی ہیں، اور ان کی مہم اکثر سابق صدر جو بائیڈن کے مقابلے میں خود کو زیادہ جوان اور فِٹ ظاہر کرتی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے مذاکرات ، ایک اور کمپنی سے معاملات طے پا گئے
ماضی کی معلومات
یاد رہے کہ 2018 میں صدر ٹرمپ کے پہلے دور میں کیے گئے ایک معائنے میں بھی ان کی صحت مجموعی طور پر بہترین قرار دی گئی تھی، تاہم وزن کم کرنے اور باقاعدہ ورزش شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ اس وقت بھی انہوں نے ذہنی معائنے میں مکمل 30 میں سے 30 نمبر حاصل کیے تھے۔
انتخابی مہم میں صحت کا موضوع
2024 کی انتخابی مہم کے دوران صدر بائیڈن اور صدر ٹرمپ دونوں کی عمر اور دماغی صحت موضوع بحث بنی رہی، خاص طور پر اس وقت جب ایک مباحثے میں بائیڈن کی کارکردگی تنقید کا نشانہ بنی اور ٹرمپ کی تقاریر میں الجھاؤ دیکھا گیا۔