راولپنڈی، زہریلی شے کھلا کر قتل، قیمتی اشیا چرانے والی خاتون گرفتار
زہریلی شے سے قتل کی ملزمہ کی گرفتاری
راولپنڈی (آئی این پی) - راولپنڈی میں زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور اشیا چرانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو دہشتگرد سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں مارے گئے
پولیس کی کارروائی
گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی اشیا چرانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت شازیہ یونس عرف کوکو جان کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کا پہلا فیصلہ، خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر حکم امتناع
ملزمہ کا ماضی
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق، ملزمہ زہریلی اشیا کھلا کر لوٹنے کے مقدمات میں پشاور، راولپنڈی اور وزیرآباد میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تونسہ شریف، پُراسرار بیماری میں مبتلا تین کمسن بھائیوں میں سے دو دم توڑ گئے، تیسرا زیر علاج
قتل کا واقعہ
ملزمہ نے اگست 2024 میں گوجر خان کے رہائشی ساجد کو زہریلی شے کھلا کر قتل کیا تھا۔ ملزمہ مقتول کی رقم اور قیمتی اشیا چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔
پولیس کی تحقیقات
گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا۔








