حکومت کا کنونشن میں شرکت کرنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ
حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہتر حکمرانی کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، فاروق ستار
خصوصی انتظامات اور پروٹوکول
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے استقبال کیلئے ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کنونشن میں آنے والوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین کے ذریعے پاکستانی جعلی کرنسی کی سمگلنگ ناکام
وزارت سمندر پار پاکستانیز کی کوششیں
وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، دوا واپس کرنے آئی خاتون کا مذاق اڑانے اور سرعام تشدد کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کو گرفتار کرلیا گیا
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بہترین فورم
اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا فورم فراہم کرے گا جہاں بیرون ملک پاکستانی، حکومتی نمائندگان اور قومی ادارے ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی مقام پر معلومات، رہنمائی اور خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں میں مالیاتی امید بلند مگر مجموعی عوامی اعتماد میں کمی ہوئی، اپسوس کا تازہ سروے
معاشی ترقی میں اوورسیز کمیونٹی کا کردار
وزارت کے مطابق، اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان کے ترقیاتی عمل میں موثر کردار ادا کرنے کی دعوت دی جائے گی، اور ان کے لیے موجود سہولیات اور پالیسیوں میں بہتری کے لیے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ، سول ڈیفنس کے تمام عملے کو شہری دفاع کے لیے فیلڈ آپریشنز کا حکم
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اہمیت
وزارت نے بتایا کہ پاکستان کے باسی جہاں کہیں بھی بستے ہوں، وہ دل سے پاکستانی ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں بلکہ ان کی ترسیلات زر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ حکومت ان کے جذبہ حب الوطنی، قربانیوں اور ملک سے غیر متزلزل وابستگی کو سلام پیش کرتی ہے۔
حکومت کی ترجیحات
وزارت کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دلوں کے قریب ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود، سہولت کاری، اور انہیں پاکستان سے جوڑنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ اسی جذبے کے تحت پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج 13 تا 15 اپریل اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا، اور ان کی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔








