دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
پاکستان کا کردار دہشتگردی کے خلاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے، عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
امریکی کانگریس مینز کے وفد کی ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کانگریس مینز کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والوں کی مخالفت کرنے والے، اللہ ان کو قسمت چمکا دیتا ہے، نجم ولی خان
دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی، سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سکیورٹی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کو بھارت میں تجارتی آپریشن کیلئے لائسنس مل گیا
پاکستان اور امریکا کے تعلقات
وزیر داخلہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ امریکا میں 30 اپریل کو پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند ہے، انسداد دہشتگردی کے شعبے میں انٹیلیجنس اور ٹیکنالوجی شیئرنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا مشکور ہوں؛ وزیراعظم شہبازشریف
پاکستان کی قربانیاں اور امریکی وفد کا دورہ
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے پایاں قربانیوں کی اقوام عالم میں نظیر نہیں ملتی۔ امریکی کانگریس مینز کا دورہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹینس اسٹار طلحہ وحید کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ موصول
سرمایہ کاری کے امکانات
انہوں نے کہا کہ امریکی وفد کے حالیہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت خوش آئند ہے، حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور ان کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج پاکستان پہنچیں گے
مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد میں جون میں ہونے والا مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ، انسدادِ دہشتگردی کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
امریکی کانگریس مینز کا بیان
امریکی کانگریس مینز نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی باصلاحیت اور قابل ہے۔








