لیڈی پولیس کانسٹیبل سے پسند کی شادی کرنے والا نوجوان قتل

نوجوان کی پسند کی شادی کا سانحہ
لاہور(آئی این پی) کاہنہ کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک میں 3 ماہ کیلئے دفعات 144 نافذ
قتل کا واقعہ
پولیس کے مطابق اسامہ بلال نامی نوجوان نے اپنے گائوں کی سحر نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ سحر کے رشتے داروں نے اسامہ کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، سحر پولیس کانسٹیبل ہے۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس کے مطابق قتل کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔