پی ایس ایل؛ پلئیر آف دی میچ بننے پر ‘ہیئر ڈرائر’ کا تحفہ، ویڈیو وائرل

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا شاندار میچ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس: حکومت وفد امریکا بھیجے گی، اٹارنی جنرل نے آگاہ کردیا

میچ کی تفصیلات

گزشتہ روز نیشنل بینک سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی سکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی تبدیلی کی خبریں درست نہیں ، شیخ وقاص اکرم کی وضاحت

پلئیر آف دی میچ اور انعام

شاندار اننگز کھیلنے پر جیمز ونس کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا، بعدازاں کراچی کنگز کی فرنچائز نے انگلش کرکٹر کی ڈریسنگ روم حوصلہ افزائی اور انہیں 'ہیئر ڈرائر' کا تحفہ پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح کر دیا

مداحوں کی ردعمل

کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس کو پلئیر آف دی میچ کیلئے ہیئر ڈرائر دینے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس نے مداحوں کو حیران کردیا جبکہ کئی صارفین نے منفی تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ونس نے بالرز کو 'ہیٹ' دی، مالک صاحب نے انہیں 'ڈرائر' دے کر ٹھنڈا کیا۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا باب

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کسی فرنچائز کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ کسی نے ایک پلئیر کو ایسے تحفے سے نوازا ہو۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...