ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان کا واضح موقف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام پر دوستی، لڑکا بارات لے کر دلہن لینے پہنچ گیا لیکن پھر ایسا انکشاف کہ ہاتھ ملتا رہ گیا
وزیر خزانہ کا بیان
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی نشریاتی ادارے 'بی بی سی' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر پریشان ضرور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں، اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
امریکی محصولات کی وضاحت
خیال رہے، گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے بیشتر ممالک پر نئے محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ دنوں امریکا نے اضافی محصولات کے اطلاق کو 90 روز کے لیے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون کانفرنس جاری ہے، جبکہ ہم اسلام آباد میں تماشہ دیکھنے بیٹھے ہیں: مفتاح اسماعیل
پاکستان پر عائد ٹیرف
ابتدائی طور پر امریکا نے پاکستان پر بھی 29 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم حالیہ اعلان کے بعد یہ معاملہ 90 روز کے لیے رُک گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کا کام کسی اور چیف جسٹس کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا، بلاول بھٹو کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو
جواب میں خاموشی
محمد اورنگزیب نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس کے بدلے میں امریکا کو کوئی جواب دینے جا رہے ہیں تو اس کا جواب نہیں میں ہے'۔
امریکا اور چین کے درمیان رسہ کشی
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان رسہ کشی میں پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ 'امریکا ایک طویل عرصے سے تجارت سمیت دیگر شعبہ جات میں پاکستان کا سٹریٹجک پارٹنر ہے، چین سے تعلقات بھی ہمارے لیے اہم ہیں'۔