پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون جلوہ گر ہو گا

پنک مون کا شاندار نظارہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کی مذمت
عالمی طور پر مشاہدہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے خبرایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پنک مون پاکستان، امریکا، برطانیہ، بھارت، آسٹریلیا اور افریقہ سمیت مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔ پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان 2.3 ارب ڈالر کے قرض کے حصول کیلئے کوشاں
پاکستان میں مکمل پنک مون کا وقت
ماہرین فلکیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ آج رات 9 بج کر 8 منٹ پر کیا جاسکے گا۔ سورج غروب ہوتے وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔
اگلا مکمل چاند
فلاور مون نامی اگلا مکمل چاند 12 مئی کو نظر آئے گا۔ ماہرین فلکیات کا مزید کہنا تھا کہ سال 2025 میں مجموعی طور پر 12 مکمل چاند کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔