پیکٹا کے زیر اہتمام گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کانفرنس کل شروع ہوگی ، ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم شرکت کریں گے

پروموٹنگ گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کانفرنس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کے زیر اہتمام پروموٹنگ گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کے موضوع پر 4 روزہ کانفرنس 14 سے 17 اپریل تک پیکٹا ہیڈ آفس آڈیٹوریم وحدت روڈ لاہور میں ہوگی۔ کانفرنس محکمہ سکول ایجوکیشن، یونیسکو، ایشیا پیسیفک سنٹر آف ایجوکیشن فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ اور پیکٹا کے اشتراک سے منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امارات میں ملازمین کے اہلخانہ کیلئے نئی ہیلتھ انشورنس پالیسی

بین الاقوامی ماہرین کی شرکت

چیف ایگزیکٹو آفیسر پیکٹا ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے کہا ہے کہ کانفرنس میں گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کو فروغ دینے کے موضوعات کا احاطہ کرنے کیلئے بین الاقوامی ماہرین بشمول پروفیسر کیون اینڈریو جیسن کیسٹر (سیول نیشنل یونیورسٹی)، ڈاکٹر کیون ایستھر کیئر (یونیورسٹی آف میلبورن)، لیہ ایسپالارڈو (پی ٹی اے) کے علاوہ کورین ماہرین تعلیم ایوم جیونگمین اور کم ہیسو (یونیسکو ایشیا پیسیفک سنٹر آف ایجوکیشن فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ) شریک ہوں گے جو موضوعات کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے اور ان کی صلاحیتوں کو مؤثر طور پر بڑھانے کے لیے شرکاء کی پیشہ ورانہ تربیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین کی ملاقات

سustainable Development Goals

سی ای او پیکٹا ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے اس ورکشاپ کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف 4.7 کے تحت تعلیم میں عالمی شہریت کو فروغ دینے کے 3 سالہ منصوبے (2024-2026) کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 4 روزہ پروموٹنگ گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کانفرنس اپنی نوعیت کی منفرد تعلیمی کانفرنس ہوگی جس کے ذریعے تعلیم میں پائیدار ترقی و طرز زندگی، انسانی حقوق، صنفی مساوات، عالمی شہریت اور ثقافتی تنوع کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

افتتاحی اور اختتامی تقریب

انہوں نے کہا کہ نامور ماہرین تعلیم 14 اپریل کو ہونے والے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...