پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے
انتقال کی خبر
لیسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے مختلف اقسام کے انجیکشنز کے مخصوص بیچز کو مضرِ صحت قرار دیا، فروخت فوری روکنے اور مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
وفات کی جگہ
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پروفیسر خورشید احمد کا انتقال برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنجروال میں تشدد سے کمسن ملازمہ جاں بحق، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی
تعزیت کے پیغامات
"جنگ " کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پروفیسر خورشید احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، مرکزی رہنما لیاقت بلوچ، امیر العظیم و دیگر نے بھی خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وائس چیئرپرسن، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء منظور وٹو واشنگٹن روانہ، گلوبل فورم آن کولیشنز فار ریفارمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
سوانح حیات
پروفیسر خورشید 23 مارچ 1932ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے، وہ کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں اسلامی نظریۂ حیات، تذکرہ زندان، پاکستان بنگلادیش اور جنوبی ایشیاء کی سیاست سمیت درجنوں اردو اور انگریزی کتابیں شامل ہیں۔
سیاسی و تعلیمی خدمات
وہ 2002ء سے 2012ء تک پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے رکن رہے۔ اُن کی دنیا بھر میں شناخت ماہر اقتصادیات اور ماہر تعلیم کے طور پر رہی ہے۔انہیں 23 مارچ 2011ء کو علمی خدمات پر پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ نشان امتیاز عطا کیا گیا جبکہ 1990ء میں انہیں اسلام کے خدمات کے اعتراف میں کنگ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔








