بجٹ 2025-26 میں بیکری آئٹمز پر 20 فیصد ہیلتھ ٹیکس عائد کیئے جانے کا امکان

وزارت صحت کی تجویز
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت صحت نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ 2025-26 کے آئندہ بجٹ میں سینکڑوں تیار شدہ اور انتہائی تیار شدہ خوراک اور مشروبات، جنہیں عام طور پر بیکری اور کنفیکشنری آئٹمز کہا جاتا ہے، پر 20 فیصد ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ممیوں کو جلانے پر دیومالائی کہانیوں نے جنم لیا، ایک ممی کے انتقام کا تذکرہ بھی ہوا، کئی لوگ عبرتناک موت کا شکار ہوئے پھر عزت سے دفن کیا جانے لگا
ٹیکس کی شرح میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق بعض اشیاء پر، جہاں پہلے سے 20 فیصد کی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ ہے، آئندہ بجٹ میں اسے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ غیر صحت بخش مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے آئندہ چند سالوں میں، یعنی 2028-29 تک، اس ٹیکس کی شرح کو بڑھا کر 50 فیصد تک کر دیا جائے۔
عوامی صحت کے لیے ٹیکسیشن پالیسی
’’عوامی صحت کے لیے پائیدار الٹرا پروسیسڈ خوراک اور مشروبات پر ٹیکسیشن پالیسی‘‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے جو وزارتِ صحت کے ساتھ شیئر کی گئی اور وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر کے ساتھ بجٹ 2025-26 کی تیاری کے سلسلے میں زیرِ بحث ہے۔