خواب ٹوٹنے پر ماں نے اپنی سگی بیٹی کو قتل کر دیا، افسوسناک انکشاف

بھارتی ریاست کرناٹک میں قتل کا واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک 59 سالہ خاتون کو اپنی نوعمر بیٹی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قطب مینار سے اجمیر شریف کی درگاہ تک: بھارت میں 10 سے زائد مقامات جہاں ‘مندر مسجد’ کا تنازع جاری ہے
واقعے کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، بھیمانی پدمنی رانی نے 29 اپریل 2024 کو اپنی 17 سالہ بیٹی سہیتی شیو پریا کو متعدد بار چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ سہیتی نے اپنے پری یونیورسٹی کورس (پی یو سی) کے دوسرے سال میں پانچ مضامین میں ناکامی کے باوجود اپنی ماں سے جھوٹ بولا کہ وہ 95 فیصد نمبروں سے کامیاب ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اساتذہ سراپا احتجاج، خیبرپختونخوا کے پرائمری سکول بند کردیئے گئے
جھگڑا اور اس کے نتائج
جھوٹ پکڑے جانے پر ماں بیٹی کے درمیان سخت جھگڑا ہوا، سہیتی نے اپنی ناکامی کا ذمہ دار اپنی ماں کو ٹھہرایا، جس پر بھیمانی پدمنی رانی نے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق، پدمنی رانی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے رشتہ داروں کو یہ بتا دیا تھا کہ اس کی بیٹی امتحان میں 95 فیصد نمبروں سے کامیاب ہوئی ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آہیں کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی
پدمنی رانی کا بیان
پدمنی رانی نے بتایا کہ اسے ڈر تھا کہ اگر حقیقت رشتے داروں کے سامنے آ گئی تو اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چارج شیٹ کے مطابق، پدنانی رانی نے یہ بھی بتایا کہ وہ خودکشی کا ارادہ رکھتی تھی اور واقعے میں زخمی بھی ہوئی، تاہم اسپتال میں علاج کے بعد صحت یاب ہو گئی۔
معاشرتی دباؤ اور بدنامی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ بھارت میں اچھے تعلیمی نتائج کے دباؤ اور ناکامی کو بدنامی سمجھنے کے رجحان کی ایک اور افسوسناک مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔