ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی گئی

ایران میں دہشتگردی کا واقعہ
تہران (ویب ڈیسک) ایران میں دہشتگردی کے واقعے میں قتل کیے گئے آٹھ پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی رانا ضد پر اَڑ جائے تو رانی بھی اسے منا نہیں سکتی، میری کیا حیثیت ہے، دل پر پتھر رکھتے ہوئے کہا”قبول ہے۔ قبول ہے۔ قبول ہے“
پاکستانی سفیر کا بیان
تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ واقعے پر ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ایران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سفیر کے مطابق مقتولین کی میتیں جلد پاکستان منتقل کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: راستوں کی بندش؛ سیالکوٹ میں ٹماٹر 700روپے فی کلو ہو گئے
معزرت اور تحقیقات کی ضرورت
آج نیوز کے مطابق مدثر ٹیپو نے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔
واقعے کی تفصیلات
12 اپریل کو ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان کے گاؤں بیز آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے آٹھ پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن کا تعلق بہاولپور سے تھا۔ ان میں سے چھ افراد خانقاہ شریف کے رہائشی تھے، جن میں دلشاد، دانش، جعفر، ناصر، نعیم اور عامر شامل ہیں۔
دلشاد، ان کا بیٹا دانش اور بھتیجا جعفر ایک ہی گھر سے تعلق رکھتے تھے۔ دیگر دو مقتولین محد جمشید اور محمد خالد کا تعلق تحصیل احمدپور شرقیہ سے ہے۔