ترسیلات زر پہلی بار 4 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے

پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی ڈالر رہا، ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
اضافے کی شرح
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیاد پر 37.3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 29.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
موصولہ رقم کے ذرائع
سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے 987.3 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 842.1 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ برطانیہ سے 683.9 ملین ڈالر اور امریکا سے 419.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔