معروف بھارتی نجومی نے سلمان خان کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے مستقبل بارے بڑی پیشگوئی کر دی
بھارتی نجومی کی سلمان خان کے متعلق پیشگوئی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے مشہور نجومی گیتانجلی سکسینا نے بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کے کیرئیر اور سکیورٹی سے متعلق ایک اور بڑی پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ
2024 کا سال اور احتیاط
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیتانجلی سکسینا نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'پیشہ ورانہ طور پر سلمان خان کا سال 2024 سازگار نہیں رہا اور آئندہ سالوں کیلئے انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی نئی فلم کی ریلیز سے باز رہیں'۔ نجومی نے کہا کہ 'سلمان خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں لیکن اس کے باوجود سلمان کو رواں برس ستمبر اکتوبر کے آس پاس محتاط رہنا پڑے گا'۔
یہ بھی پڑھیں: ایف سی آئی ٹی نے پروگرامنگ مقابلوں میں شاندار کامیابیوں کے 17 سال مکمل کر لیے
سیکیورٹی خدشات اور قریبی لوگ
نجومی سکسینا نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ 'سلمان کے قریبی لوگ مثلاً ان کا اسٹاف اور سکیورٹی اہلکار ہی ان سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے حتیٰ کہ انہیں لیک کرنے میں بشنوئی گینگ کی مدد کر سکتے ہیں'۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر بلیو 2010 طیارہ حادثہ؛ نجی ایئر لائن کو 5ارب سے زائد کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
مستقبل کی پیشگوئیاں
نجومی نے اپنی گفتگو میں 2024 بغیر کسی واقعے کے گزر جانے اور 2025 میں اصل خطرے پر تشویش کا اظہار کیا اور سلمان خان کیلئے کسی حادثے یا طبی ایمرجنسی کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'امکان ہے کہ یہ شخص اس سے بچ جائے گا'۔
کیرئیر میں بریک کا مشورہ
گیتانجلی سکسینا نے سلمان خان کو مارچ 2025 تک اپنے بڑے پیشہ ورانہ وعدوں کو مکمل کرنے کے بعد اپنے کیرئیر سے بریک کا مشورہ دیا اور کہا کہ سلمان کو رواں سال اپریل کے بعد پورا سال بہت محتاط رہنا ہوگا۔








