امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کو ایک اور دھمکی
ٹرمپ کا بیانیہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیرمنصفانہ تجارتی توازن کی صورت میں کوئی ملک ٹیرف سے محفوظ نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر 1968ء تک انڈیا سے صرف دلاسہ ملا کہ صبر کریں انتظار کریں، میں نے بالآخر والد صاحب سے کہہ دیا اب آپ اپنی خوشی کر سکتے ہیں
چین پر ٹیرف کا اثر
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ خاص طور پر چین ٹیرف سے نہیں بچے گا جو ہم سے بدترین سلوک کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران سے متعلق فیصلہ جلد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازی پر سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردی
موبائل فونز پر ٹیرف
ٹرمپ نے مزید کہا کہ موبائل فونز پر ٹیرف کا اعلان جلد کیا جائے گا، لیکن اس میں کچھ لچک نظر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایئر چیف سہیل امان نے بھارت کیخلاف جنگ کے بعد ایئر فورس کے جوانوں کی دلچسپ شکایت بتا دی
سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کا اعلان
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف کے حوالے سے کچھ کمپنیوں کے لیے لچک ہو سکتی ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے۔ سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید: طاقت کا غرور اور قانونی شکنجہ
چین کا مطالبہ
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرے۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھائے اور جوابی ٹیرف جیسے غلط اقدامات کو مکمل طور پر ختم کرے۔
ٹیرف کی موجودہ صورتحال
یاد رہے کہ بیشتر چینی مصنوعات پر امریکہ کی جانب سے بدستور 145 فیصد ٹیرف عائد ہے، جبکہ چین نے بھی امریکی مصنوعات کی درآمد پر 125 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔








