لیاری ایکسپریس وے پر سیمنٹ مکسر کی 3 گاڑیوں کو ٹکر
حادثہ کی تفصیلات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاری ایکسپریس وے پر ایک ٹرک نے تین گاڑیوں کو ٹکر ماردی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک اشتہاری ملزم مارا گیا، 2 ساتھی فرار
حادثے کی نوعیت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر سیمنٹ مکسر ٹرک نے تین گاڑیوں کو ٹکر ماری جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 3 سال کے دوران غربت کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف
مسافروں کی تشویش
مسافروں کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک چل رہی ہے۔
پابندیاں اور حالات
واضح رہے کہ لیاری ایکسپریس وے چھوٹی گاڑیوں کے لیے مختص ہے اور اس ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی ہے۔








