لیاری ایکسپریس وے پر سیمنٹ مکسر کی 3 گاڑیوں کو ٹکر

حادثہ کی تفصیلات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاری ایکسپریس وے پر ایک ٹرک نے تین گاڑیوں کو ٹکر ماردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید، ملبے تلے چیخیں سنائی دیتی رہیں
حادثے کی نوعیت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر سیمنٹ مکسر ٹرک نے تین گاڑیوں کو ٹکر ماری جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن،دنیا بھر سے پاکستانیوں کی شرکت
مسافروں کی تشویش
مسافروں کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک چل رہی ہے۔
پابندیاں اور حالات
واضح رہے کہ لیاری ایکسپریس وے چھوٹی گاڑیوں کے لیے مختص ہے اور اس ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی ہے۔