بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانیوالی فیکٹری میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک

آتش بازی فیکٹری میں دھماکہ
نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آتش بازی کا سامان بنانیوالی فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
امدادی کارروائیاں شروع
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دھماکے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیراعظم اور وزیراعلی کا صدمہ
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی آندھرا پردیش نے واقعے پر صدمے کا اظہار کیا۔