سلمان خان کی گاڑی کو بم سے اڑادیں گے: سپر سٹار کو نئی دھمکی مل گئی
سلمان خان کو بم سے اڑانے کی دھمکی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کی گاڑی کو بم سے اڑادینے کی نئی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین ٹی وی اینکر انجنا کیشپ کو مسلم مخالف بیانات مہنگے پڑ گئے، مقدمہ درج
دھمکی آمیز پیغام
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ آج صبح نامعلوم شخص کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن نمبر پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکالر شپ پروگرام،وزیراعلیٰ مریم نواز دوسرے فیزکا آغاز کریں گی،کتنی عمر کے طلباء اہل ہونگے ؟ جانیے
پیغام کی تفصیلات
دھمکی آمیز ٹیکسٹ میں نامعلوم شخص کا کہنا تھا کہ ’اداکار سلمان خان کو ان کے گھر میں گھس کر ماردیا جائے گا حتیٰ کہ ان کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا جائے گا‘۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی قلعه عبداللہ میں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق دھمکی آمیز ٹیکسٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
سلمان خان کی موجودہ رہائش
واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنے خاندان کے ہمراہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں گلیکسی اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔
پہلی دھمکی نہیں
گزشتہ برس سلمان خان کے اسی گھر پر بشنوئی گینگ سے منسلک شوٹرز نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد اداکار کے گھر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ 2 سالوں میں سلمان خان کو 5 ویں مرتبہ جان سے مار دینے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔








